اسلام آباد : پاکستان نے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔ یہ ویزے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھوں کو بابا گورونانک کی 552 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے ۔ سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر تک پاکستان میں بابا گورونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔
پاکستان نے 3 ہزار سکھ یاتیروں کو ویزے جاری کر دیئے ۔ یہ ویزے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سکھوں کو بابا گرونناک کی 552 ویں سالگرہ کے موقع پر ویزے جاری کیے ہیں۔
سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر تک پاکستان میں بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ پاکستانی ہائی کمیش نیو دہلی کے مطابق سکھ یاتری ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب پر حاضری دینگے۔
پاکستان نے یہ ویزے 1974 کی ویزوں کے بارے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت جاری کئے ہیں۔بھارت کے علاوہ دنیا بھر سے بھی ہزاروں کی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاکستان ہائی کمیشن بابا گرو نناک کے جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔