ملزمہ کو برہنہ ڈانس پر مجبور کرنیوالی آفیسر ملازمت سے جبری ریٹائر

ملزمہ کو برہنہ ڈانس پر مجبور کرنیوالی آفیسر ملازمت سے جبری ریٹائر
کیپشن: ملزمہ کو برہنہ ڈانس پر مجبور کرنیوالی آفیسر ملازمت سے جبری ریٹائر
سورس: فائل فوٹو

کوئٹہ : لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو مس کنڈکٹ پر ملازمت سے جبری ریٹائر کر دیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے ایک قتل کیس کی تفتیش میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور دوران ریمانڈ ملزمہ کو بے لباس کر کے ڈانس پر مجبور کیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ جبری ریٹائرلیڈی انسپکٹرکو صفائی کا بھرپورموقع دیا لیکن وہ دفاع میں ناکام رہی۔ لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو ملازمت سے جبری ریٹائر کا آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ قتل کیس میں خاتون ملزم تھی اس لیے تفتیش لیڈی انسپکٹر کے سپرد کی گئی تھی۔