دبئی : پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سبق سیکھا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ پاکستان کو ہم نے سب کچھ دیا اور پاکستان کیلئے سب کچھ کرتے رہیں گے۔ ہم ہاریں نہیں بلکہ ہم نے سبق سیکھا ہے۔‘‘
Pakistan, we gave it our all and will continue to do so. We did not lose. We learned.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 12, 2021
In sha Allah, we will come back stronger and spread smiles. #PakistanZindabad pic.twitter.com/zGTFHpKBSe
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ انشاء اللہ ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے اور عوام کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں گے۔‘‘
دوسری طرف سابق کپتان اور شاہین شاہ آفریدی کے ہونے والے سسر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں شاہین شاہ آفریدی سے خوش نہیں ہوں۔ صرف حسن علی کے کیچ چھوڑنے کا یہ مطلب نہیں ہونا چاہئے تھا کہ آپ 3 چھکے کھا لیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی رفتاربہترین ہے اور اسے عقل سے کام لیتے ہوئے آف سٹمپ پر یارکر کرنے چاہیئں تھے لیکن اس نے میتھیو ویڈ کے پسندیدہ ایریا میں باؤلنگ کی۔