ڈالر کی اونچی اُڑان ، ایک روپے 81 پیسے اضافے سے 176 روپے کا ہوگیا

02:57 PM, 12 Nov, 2021

لاہور: ڈالر ہر لمحے ہاتھوں سے نکلنے لگا ، غیرملکی کرنسی کے مقابلے روپیہ ڈھیر ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 81 پیسے اضافے سے 176 روپے کا ہوگیا ۔

ڈالر آج محض چند گھنٹوں میں نئی بلندیوں کو چھو گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے زیادہ تیزی دکھائی ، اوپن مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوران ڈالر 6 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی امداد کے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع نہ ہونے کے باعث روپے پر دباؤ ہے ۔

آئی ایم ایف پیکج بھی اب تک طے نہیں ہوپایا ۔ جبکہ حکومت کی جانب سے انوکھی وضاحت دی جا رہی ہے ۔ وزیرمملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ روپے کو ڈی ویلیو نہیں کیا بلکہ مارکیٹ ریٹ پر کھڑا کیا ہے ۔

علی محمد خان کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سال مصنوعی طور پر ڈالر کی قدر روکے رکھی ، اسحاق ڈار کے بعد وزیرخزانہ بننے پر مفتاح اسماعیل نے بھی آخر میں وہی کیا جو ہم کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں