لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سپورٹس مین سپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے ہیں۔
”شریفوں کا کھیل“ کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ میں آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے اور اب گوتم گمبھیر نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے دوران محمد حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسلی اور دو ٹپے کھا کر وارنر کے قریب پہنچی جنہوں نے کریز سے باہر نکل کر چھکا دے مارا جبکہ امپائر نے اسے نوبال قرار دیا جس پر آسٹریلیا کو 7 رنز مل گئے مگر ان کی اس حرکت پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے۔
What an absolutely pathetic display of spirit of the game by Warner! #Shameful What say @ashwinravi99? pic.twitter.com/wVrssqOENW
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 11, 2021
بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھی وارنر کی اس حرکت پر خاموش نہ رہ سکے اور وارنر کی اس حرکت کو گیم آف سپرٹ کے خلاف قابل افسوس اور شرمناک حرکت قرار دیا اور اس کیساتھ ہ یانہوں نے بھارتی ٹیم کے سپنر ایشون روی کو ٹیگ کر کے ان کی رائے سے متعلق بھی پوچھا۔