اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد کہا ، میچ چاہے ہار گئے پر دل جیت لیا ۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ، اب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کی جانب دیکھنا چاہیے ۔
واضح رہے کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کینگروز کا شکار نہ کرسکے ، لیکن بہترین کھیل پیش کرنے پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ۔ تم جیتو یا ہارو ، ہمیں تم سے پیار ہے ۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی کی ، ناکامی کے باوجود فینز ہیروز سے مطمئن دکھائی دیے ۔
صارفین نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ، پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ۔ کیچ چھوڑنے پر کسی نے حسن علی پر تنقید کی تو مداحوں نے ماضی کی پرفارمنس بھی یاد دلائی ۔
صارفین نے بابر اعظم کو عظیم کپتان کہا اور بھارت سے جیت کو ہی ورلڈ کپ قرار دیا ۔ پاکستانیوں نے گرین شرٹس کے مستقبل کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں ۔