لاہور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہوا ۔ لیکن پاکستان کی ٹیم نے اس بار شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ۔
پاکستان کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے ایونٹس میں پہلی بار بھارت کو ہرایا ۔ قومی ٹیم نے پہلی بار کسی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرایا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر الیون 10 وکٹ سے کسی کو ہرانے والی چوتھی ٹیم بنی ۔
اس کے علاوہ بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی ۔ کپتان بابر اعظم نے ڈیبیو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ۔
ٹی ٹوئنٹی میں آصف علی افغانستان کے خلاف ایک اوور میں چار چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بنے ۔ شعیب ملک نے پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی ۔
گرین شرٹس پہلی بار ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ۔ اور یہ بھی پہلی بار ہوا کہ پاکستان کی ٹیم 6 لگاتار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اپنی ایک ہی ٹیم کے ساتھ کھیلی اور کوئی پلیئر تبدیل نہیں کیا ۔