لاہور میں چینی خاتون سے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

09:40 AM, 12 Nov, 2021

لاہور: ڈیفنس پولیس نے چینی خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں حافظ اویس نامی شخص نے مبینہ طورپر چینی خاتون  پر جنسی تشدد کی کوشش کی ہے ۔ خاتون نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

یاد رہے کہ ملزم لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر میں قائم سیمنٹ فیکٹری کے دفتر میں ملازم ہے جبکہ چائنیز خاتون اسی گھر کے اوپر والے فلور میں کرایہ دار کے طورپر رہتی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلے پاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔

مزیدخبریں