لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ، شہر کا اے کیو انڈیکس377 تک جاپہنچا ۔ جبکہ آنے والے دنوں میں سموگ بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے ، بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں آلودگی کی شرح 175 تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اسموگ کے باعث شہری آنکھوں میں جلن اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے ۔
ڈاکٹروں کے مطابق ایسے حالات میں سانس ناک اور آنکھ کی کئی بیماریوں کے پھوٹنے کا اندیشہ ہے لہذا شہری غیرضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں اور نہ ہی غیرضروری سفر کریں ۔ شہری سموگ سے بچنے کے لئے اقدامات کریں اور گھروں میں ہی رہیں ۔