وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کی ن لیگ پر تنقید

سیاسی بہروپیوں کا لبادہ اتر کر عوام کے سامنے آرہا ہے

06:57 PM, 12 Nov, 2020

 وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کی اپوزیشن پر تنقید 

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے ایکبار پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بہروپئیوں کا لبادہ اتر کرعوام کے سامنے آرہا ہے ۔ 

مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی کوئی ایک سوچ نہیں اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو صرف اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے ۔روزانہ اپنے موقف سے پھرنے والے عوام کی قیادت کے اہل نہیں ہوسکتے۔

مزیدخبریں