کراچی:پاکستان کی معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی ڈپریشن کا شکار ہوگئیں او ر ان کو ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال اپنے شوہر حامد سے خلع لینے والی گلوکارہ صنم ماروی کو اپنی اولاد کا دکھ لگ گیا ہے اور پریشانی ،گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ بیمار پڑ چکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر گلوکارہ نے بتایا کہ کئی دنوں سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ بلڈ پریشر کم ہونے پر ہسپتال جانا پڑا۔
گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف...
Posted by Sanam Marvi Official on Wednesday, 11 November 2020
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث چند گھنٹوں تک ہسپتال میں علاج کیا گیا جبکہ صنم ماروی نے ہسپتال سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ بستر پر لیٹی اور ویل چیئر پر بیٹھے ہوئی ہیں۔
صنم ماروی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں مصطفیٰ اور علی کی چند دن قبل سالگرہ تھی مگر میں ان کے ساتھ موجود نہیں تھی جس وجہ سے مجھ کافی تکلیف پہنچی ہے۔
گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میرے لئے زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ بڑے بیٹے بہلول علی کا سکول بند کروا کراسے گلوکاری پر لگا دیا گیا ہے جس وجہ سے میں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوں۔
صنم ماروی کی ہسپتال سے جاری کی جانیوالی تصاویر دیکھ کر ان کے مداحوں کافی پریشنانی میں مبتلا ہوگئے جبکہ انہوں نے گلوکارہ کی صحت کے لئے دعائیں بھی کیں۔
اس کے بعد صنم ماروی نے فیس بک کی لائیو ویڈیو میں اپنے ڈپریشن اور پریشانی کے مسائل بارے کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے لئے صحت یابی کی دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔