گلگت بلتستان الیکشن سے پہلے دھاندلی کا تسلسل ہے:شاہد خاقان عباسی

Gilgit-Baltistan is a continuation of rigging before elections: Shahid Khaqan Abbasi
کیپشن: فائل فوٹو :شاہد خاقان عباسی

گلگت:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ووٹ کوعزت نہیں دی جا رہی،مقامی انتظامیہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن سے پہلے دھاندلی کا تسلسل ہے، مقامی انتظامیہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کر رہی ہے۔


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امیدواروں کے ساتھ گھوم رہے ہیں ،ووٹ خریدنے کیلئے عہدے پھینکے جا رہے ہیں جبکہ گلگت الیکشن کے دن دھاندلی کی صورت میں معاملات خراب ہو جائینگے۔


شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ وفاقی وزراء 200 ارب روپے کے وعدے کر چکے،کچھ لوگ ہمارے امیدوار توڑ رہے ہیں،ہر طرف سے ٹارگٹ ن لیگ ہی ہے،الیکشن کمشنر بھی بے بس ہیں۔


رہنما ن لیگ کا کہناتھا کہ گلگت الیکشن کے دن دھاندلی ہوئی تو بہت برا ہو گا،دھاندلی کی صورت میں معاملات خراب ہو جائینگے،بلاول، مریم نواز ملاقات میں کراچی واقعہ پر بات ہوئی جبکہ مکمل رپورٹ کے بعد دیکھیں گے کیا نکلتا ہے۔


قبل ازیں  نیو نیوز کے پروگرام " سیدھی بات بینش سلیم کے ساتھ " میں گفتگو  کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ گھبرا کر گھر نہیں بیٹھوں گی، اگر یہ دھاندلی سے ہمیں ہراتے بھی ہیں تو ان کا چہرہ پورا پاکستان دیکھے گا، جو لوگ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے  وہ  ن لیگ جیسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتے  جبکہ ہم نے اپنےوفادار  ورکرز کو ٹکٹ دیئے ہیں۔


نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، کیونکہ  عمران خان کو وزیراعظم  نہیں مانتی، ہاتھ باندھ کر آپ کو حق نہیں ملتاحق چھیننا پڑتا ہے ،کراچی میں میرے ساتھ جو ہوا یہ کس منہ سے عورت کی عزت کی بات کرتےہیں، عمران خان کٹھ پتلی ہیں انہیں سلیکٹرز لے کر آئے ہیں، سلیکٹرز وہی ہیں جن کا نام میاں نوازشریف نے لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو نہیں مانتی ،اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے 2،3 لوگ ہوتے ہیں ،ادارہ ملوث نہیں ہوتا، سیاست کمزور دل حضرات کا کام نہیں ہے ، میری نظر میں سیاست کا مطلب خدمت اور نظریہ ہے  جبکہ پاکستان کو 73 سال سے جو بیماریاں اور مسائل لاحق ہیں وہ اتنی جلد دور نہیں ہونے ۔