کورونا کی دوسری لہر میں شدت،ایک روز میں 34مریض جاں بحق،1808نئے کیسز رپورٹ

Corona\'s second wave intensifies, died 34 patients in one day, 1808 new cases reported
کیپشن: فائل فوٹو:کورونا وائرس ٹیسٹنگ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی،ایک روز کے دوران 34مریض جاں بحق،تعداد 7 ہزار 55 تک جا پہنچی۔


نیشنل کمانڈاینڈ  آپریشن سنٹر  نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں1808 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، 3 لاکھ 49ہزار 992 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںجبکہ3 لاکھ 20ہزار 849مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  ( این سی او سی)  نے  سینما اور تھیٹر فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا  تھا ، جبکہ کورونا کی بڑھتی لہر کے سبب این سی او سی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کو  جلد کرنے اور ان میں توسیع سمیت  بڑے اجتماعات پر پابندی  کی تجویز بھی دے دی گئی ۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق تقریبات اور اجتماعات سے متعلق گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہیں ، 20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریبات میں 500 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ سیاسی ، ثقافتی ، مذہبی سمیت ہرطرح کے اجتماعات میں 500 سے زائد افراد کی شرکت ممنوع قرار دیاگیا ہے  ۔

کورونا وبا کے بڑھنے کے پیش نظر این سی او سی کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز میں  بتایا گیا ہے کہ  20 نومبر کے بعد کھلے علاقے میں شادی کی تقریبات میں پانچ سو افراد کی اجازت دی جائیگی  جبکہ مزارات کو بھی بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں  ۔

بازاروں ، مارکیٹوں کو بھی جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، جبکہ اجلاس میں سفارش کی گئی ہے کہ سیاسی ثقافتی ، مذہبی تفریح اور سول سوسائیٹی کے تمام اجتماعات پر باپندی عائد کی جائیگی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے اور اس میں توسیع کی سفارش بھی کردی گئی ہے ۔