شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، 3 فوجی جوان شہید

11:41 PM, 12 Nov, 2019

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، شہید ہونے والے جوان گشت پر مامور تھے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی ریاست، بابر اور ساجد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں