نواز شریف قانونی تقاضے پورے کریں، حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی، وزیر اعظم عمر ان خان

06:57 PM, 12 Nov, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔


تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر تبادلہ خیال اور حکومتی بیانیہ پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے قانونی پہلو فروغ نسیم دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا  کہ حکومت نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے واضح موقف دے چکی ہے۔ وہ قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں، حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے ترجمانوں کو نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی موقف کا سیاسی تاثر زائل کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں