وفاقی کابینہ کا اجلاس ، آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی کابینہ 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کابینہ اجلاس میں آزادی مارچ اور ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کو ہونیوالے اجلاسوں میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

کابینہ میں ممبر اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ 

وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو سٹیزن پورٹل پر سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے حل پر بریفنگ دی جائے گی۔