لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو بہتر علاج کے لیے باہر جانے کا مشورہ دیا گیا اس میں تاخیر سے ان کی صحت مزید بگڑ سکتی ہے۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے آج کابینہ کی سب کمیٹی میں پیش ہوں گے اور کمیٹی کو سابق وزیراعظم کی صحت کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے باہر جانے میں تاخیر سے ان کی صحت مزید بگڑ سکتی ہے جس سے ان کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔