بلاول کا پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

09:12 AM, 12 Nov, 2019

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہت جلد پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب محنت کش لوگوں کی سرزمین ہے اور اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں محنت کش طبقہ احتجاج کر رہا ہے۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر، کلرک، ٹیچر اور مزدور سراپا احتجاج ہیں، پنجاب میں فیکٹریاں بند اور مزدور پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما محنت کش طبقات کے شانہ بشانہ احتجاج میں شریک ہوں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا جلسہ کشمیر میں کرے گی جس میں شرکت کے لیے پنجاب بھرپور تیاری کرے۔

مزیدخبریں