بالی ووڈ سٹار اکشے کمار بڑے مسئلے میں پھنس گئے ، تفتیشی ٹیم نے طلب کر لیا

بالی ووڈ سٹار اکشے کمار بڑے مسئلے میں پھنس گئے ، تفتیشی ٹیم نے طلب کر لیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی: معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کو بڑی تفتیش کا سامنا کرنا پڑ گیا ، تفتیشی ٹیم نے2015  میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات میں طلب کر لیا ہے ، فسادات کے دوران 2  افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تفٓصیلات کے مطابق فسادات کے دوران بہبل کالان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام گرمیت رام سنگھ پر لگایا گیا تھا ، فسادات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیڑہ سچا سودا کے چیف کی فلم ایم ایس جی کی ریلیز کے سلسلے میں گرمیت رام نے اکشے کمار کے ممبئی فلیٹ میں ملاقات کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ملاقات گرمیت رام سنگھ کو اس کیس میں معافی دئیے جانے سے پہلے ہوئی تھی ، اکشے کمار کا کہنا ہے کہ کئی سال سے وہ پنجابی کلچر اور سکھ ازم کی بھرپور تاریخ کے فروغ کے لیے سنگھ از کنگ، کیسری جیسی فلمز بنارہے ہیں، مجھے پنجابی ہونے پر فخر ہے اور میں سکھ مذہب کا بے حد احترام کرتا ہوں۔