اسلام آباد: چیئرمین نیب نے ڈی جیز سمیت تمام افسران کے میڈیا پر انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی ہے ، معلومات حاصل کرنے کیلئے میڈیا نمائندوں کو نیب ترجمان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے میڈیا کو انٹرویو کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جیز سمیت تمام افسران کو میڈیا پر انٹرویو دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسلام آباد ہونے والے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان اگر کسی کیس کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیب ترجمان سے رابطہ کو یقینی بنائیں۔