اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی وزراء اطلاعات شامل تھے ۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے بقایا جات کو فوری طور پر ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طورپر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں.وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، ہم سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ہیں، اس سے اجتناب برتیں گے.
وزیراعظم کی زیر صدارت میڈیا کے بقایا جات کے حوالے سے میٹنگ
— Fawad Chaudhry (@FawadPTIUpdates) November 12, 2018
وزیراعظم کی میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی ہدایت
ادائیگیوں کا فیصلہ اہم ہے ، میڈیا انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے
ہم سیاسی اشتہار بازی کے حق میں نہیں ہیں
اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں pic.twitter.com/dGcQcuDMbb
وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں، اشتہارات کے اجرا کے لئے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ادائیگی کی ضمن میں اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس کے بعد میڈیا انڈسٹری پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صحافت کو استحکام ملے گا.
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس اعلان کی بنیادی وجہ یہ ہے گزشتہ کچھ ہفتوں سے میڈٖیا کے لوگوں کو نوکری سے فارغ کیا جا رہا ہے جو ہماری حکومت کے روز گار دینے کے مؤقف کے بالکل برعکس ہے ۔