شادی کی تیاریاں عروج پر ، دپیکا اور رنویر سنگھ اٹلی کیلئے روانہ

07:32 PM, 12 Nov, 2018

ممبئی:بالی وڈ جوڑی دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، دونوں رسومات کی ادائیگی کے لیے اٹلی چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹارز دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے لیے اٹلی روانہ ہو گئے ہیں جہاں کی ان شادی کے سلسلے میں تیاری عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔

دونوں اداکار ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد جیسے ہی گاڑی سے نیچے اترے تو مہندی لگا کے رکھنا کا گانا چلا دیا گیا جس پر دونوں شرماتے ہوئے جلدی سے آئیرپورٹ میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر نے شادی کی تقاریب کے لیے معروف جھیل اور سیاحتی مقام لیک کیمو کو منتخب کیا، اٹلی میں ہونے والی تقریب میں منتخب لوگ ہی شرکت کریں گے جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی دو معروف شخصیات فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی بھی شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں