اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے جبکہ برٹ رسم گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈھوڈک گیس فیلڈ سے 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردن کو دینے کی منظوری دی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر فیصلہ مؤخر کردیا جو اگلے اجلاس میں متوقع ہے۔
خزانہ نے اسٹیل مل کے مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی جبکہ اسٹیل مل کے پنشنرز کی بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔گزشتہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی آئندہ 3 ماہ کی تنخواہ بھی جلد جاری کی جائے گی۔ اسی دوران وزارت پیداوار نے اسٹیل ملز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز بھی دی۔