واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مبینہ مداخلت کے تناظر میں انہیں ملکی خفیہ اداروں کی جانب سے دی جانے والی معلومات پر اعتماد ہے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ روسی صدر پوٹن کی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ ماسکو حکومت نے گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔
ٹرمپ کے اس ٹوئٹر پیغام پر امریکا میں ان پر تنقید کی جا رہی تھی۔ اتوار کو ویتنام میں ایک پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خفیہ اداروں کے اہلکار بہترین انداز سے اپنا کام کر رہے ہیں اور انہیں ان امریکی اہلکاروں پر بھروسا ہے۔