میں مقصد کے پیچھے اپنی کشیتوں کو جلا دیتا ہوں،عمران خان

04:43 PM, 12 Nov, 2017

میانوالی: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں سیاست چھوڑ دیتا تو پارٹی نہ بنتی لیکن میں جس مقصد کے پیچھے جاتا ہوں تو کشتیاں جلا کر جاتا ہوں۔میانوالی میں نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے نوجوان دوسروں کے کلچر کے غلام بن گئے ہیں۔

دنیا سے پیچھے رہ جانے کی وجہ سے ہماری قوم الجھن کا شکار ہے ہم مغربی ثقافت سے متاثر نظر آتے ہیں لیکن دنیا میں کسی بھی جگہ جائیں اپنے ملک اور شناخت کو نہ بھولیں کیوں کہ گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ کرنا چاہئے۔

جنہوں نے جواب شکوہ میں مغرب کی کامیابی کا راز بتایا، انہوں نے بتایا کہ معاشرے کو آگے بڑھانے کا طریقہ تعلیم میں پنہاں ہے، بڑا انسان وہی ہوتا ہے جو خواب دیکھتا ہے لیکن ہمیں اپنی ذات سے ہٹ کر خواب دیکھنے چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قائد اعظم اپنی ذات کے لئے جدوجہد نہیں کررہے تھے ان کے پیچھے پوری قوم تھی اور جب پاکستان بن رہا تھا تو لوگ کہتے تھے کہ یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا لیکن جب آپ کسی کام کا ارادہ کرلیتے ہیں تو پھر پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

مزیدخبریں