لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس میں سکھوں کی تقریب میں بھارتی قونصل جنرل کی شرکت پر ایک سکھ سراپا احتجاج ہوگیا اوربھارت مردہ و بھارتی حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہرلاس اینجلس میں سکھوں کے پیشواگروگوبند رام کی تقریب میں بھارتی قونصل جنرل نے شرکت کی۔ ایک روزہ سیمنار کے دوران اسٹیج پر قونصل جنرل کے سر پر سکھوں کی پگڑی باندھنے کا اعلان کیا گیا۔
جس پرایک سکھ بھجن سنگھ نے احتجاج اور بھارت مردہ باد اور بھارتی حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت ہزاروں سکھوں کا قاتل ہے اور بھارتی قونصل جنرل کوکسی صورت میں پگڑی پہننے نہیں دی جائے گی۔