راولپنڈی: قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامرقومی ٹی ٹوئنٹی میں کھیلے جانے والے میچ ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر ہوگئے۔
راولپنڈی میں آج سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی میچ کے دوسرے میچ میں لاہور بلیوز اور لاہور وائیٹ مد مقابل تھی ،جس میں لاہور بلیوز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے فتح حاصل کی تھی۔
فاسٹ باولر محمد عامرقومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں ،انہوں نے آج کے میچ میں شاندار کاردگی دکھاتے ہوئے 4اوورز میں 24رنز کے عوض2اہم وکٹیں حاصل کی۔میچ میں فیلڈنگ کے دوران محمد عامر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے اور میدان سے باہر چلے گئے جہاں ان کو طبی امداد دی گئی ،اگلے میچ میں ان کی شرکت ان کی فٹنس سے ہی مشروط ہے۔