آپ نے موزلا فائر فوکس براﺅزر تو اکثر استعمال کیا ہوگا مگر لفظ موزلا کا مطلب کیا ہے؟

آپ نے انٹر نیٹ براﺅزنگ کرتے ہوئے Mozilla Firefoxتو استعمال کیاہی ہوگا لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ ’موزیلا‘کا کیا مطلب ہے

08:33 PM, 12 Nov, 2016

نیویارک : آپ نے انٹر نیٹ براﺅزنگ کرتے ہوئے Mozilla Firefoxتو استعمال کیاہی ہوگا لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ ’موزیلا‘کا کیا مطلب ہے۔یہ 1993ءکی بات ہے جب نیشنل سینٹر سپرمارکیٹنگ ایپلیکیشن (NCSA)نے دنیاکاپہلا گرافیکل ویب براﺅزرNCSA Mosaicلانچ کیا۔اس براﺅزر کیوجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی ترویج میں بہت مدد ملی۔1994ءمیں Mosaicکمیونیکیشن نامی کمپنی کیلی فورنیا میں لانچ کی گئی اور اس نے کئی ایسے لوگ رکھے جنہوں نے پہلا براﺅزر بنایا تھا۔اس کمپنی کے براﺅزکاکوڈ کا نامMozillaرکھا گیا جس کا مطلب Mosaic killerیا Mosaicکومارنے والا کے تھے۔اس کمپنی کا مقصد NCSA Mosaicکو نمبر ون پوزیشن سے گرانا تھا۔اس کمپنی کا پہلا براﺅزر Mosaic Netscape 0.9کے نام سے 1994ءکے آخر میں لانچ کیا گیااور کچھ ہی مہینوں میں یہ دنیاتیزی سے مقبول ہوا،1990ءکی دہائی میں یہ سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والابراﺅزرتھا۔1994ءکے سال ہی میں ٹریڈ مارک مسائل سے بچنے کے لئے اس کا نام Netscape Navigatorرکھ دیا گیا۔

مزیدخبریں