سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے

10:07 PM, 12 Nov, 2016

ریاض: سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے ۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہزادہ کے انتقال کی خبر بادشاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دی گئی ۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود ہفتے کی صبح دارالحکومت الریاض میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر تراسی برس تھی۔شہزادہ ترکی 1968 سے 1978 تک سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔انھیں آج ہی سپرد خاک کر دیا جائے گا۔بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آئندہ تین روز تک تعزیت کے لیے آنے والے افراد سے ملیں گے.

مزیدخبریں