فیس بک میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے، جس کو تبدیل ہوئے بہت وقت ہوگیا ہے لیکن لوگوں کو اس تبدیلی کے بارے میں علم نہیں ہے۔اکثر آپ کو اپنے دوستوں اور رشتےداروں کے اسٹیٹس بڑے فونٹ میں نظر آتے ہوں گے۔لیکن جب آپ کوئی اسٹیٹس لگاتے ہیں تووہ چھوٹے ہی فو نٹ میں نظر آتا ہے۔اگر آپ بھی اپنا اسٹیٹس بڑے فو نٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو نہایت آسان طریقے پر عمل کرنا ہوگا۔
آپ جب بھی فیس بک پر اسٹیٹس لکھنے لگیں تو کوشش کریں کہ آپ کااسٹیٹس 35 الفاظ سے کم ہو۔ اگر آپ کے اسٹیٹس میں 35 سے کم الفاظ ہوں گے تو اس سے آپ کا اسٹیٹس بڑا اور نمایاں نظر آئے گا۔واضح رہے کہ اگر آپ نے اپنے اسٹیٹس کے ساتھ کوئی تصویر یا لوکیشن وغیرہ ساتھ لگائی تو اس سے آپ کا اسٹیٹس چھوٹے فونٹ میں ہی نظر آئے گا۔