اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پاناما لیکس پر مشاورت کی گئی۔بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان پاناما لیکس پر مستقبل میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اسکینڈل پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم اوران کے بچوں کے بیانات میں واضح تضاد ہے.منگل کو وزیراعظم اور ان کے بچوں کیخلاف مزید ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے عمران خان کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس عہدہ رکھنے کا قانونی جواز نہیں۔