سکھر : قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہر حکومت کے پاس وقت ہوتا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے لیکن حکومتیں ٹائم پاس کر کے چلی جاتی ہیں ۔آئی بی اے سکھر میں طلبا کو اعزازات دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کا کام ہوتا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے حکومت نے کبھی اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کی ۔ حکومت مجموعی آبادی سے دو فیصد کو روزگار فراہم کر سکی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر 98 فیصد روزگار فراہم کرتا ہے ، مشکل یہ ہے کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے میں بھی ناکام رہی ہے اس لیے بے روزگاری محسوس بھی ہوتی ہے اور بڑھتی معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بہتر انداز میں رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں، خورشید شاہ نے کہا کہ آج کل بیوٹیشن ہی ناخن تراشنے کے پانچ ہزار روپے لے لیتے ہیں اس لیے میں سوچ رہا ہوں خود بھی کوئی کورس کر لو ، میری دو بیویاں ہیں دس ہزار روپے ماہانہ یہ بھی بچ جائیں گے، انہوں حکومت پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے۔