چائے والے نے اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے اشتہارات میں بھی جگہ بنا لی

سوشل میڈیا سے اپنی نشیلی آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانیوالے ارشد چائے والے کا پہلا اشتہار بھی سامنے آگیا ہے جس میں وہ ایک موٹربائیک کیساتھ دیکھے گئے ۔

05:10 PM, 12 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سوشل میڈیا سے اپنی نشیلی آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانیوالے ارشد چائے والے کا پہلا اشتہار بھی سامنے آگیا ہے جس میں وہ ایک موٹربائیک کیساتھ دیکھے گئے ۔
150سی سی موٹر بائیک کے اشتہار میں ارشد خان کو جیکٹ پہنے اور ایک ہیلمٹ پکڑتے دیکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جویریا نامی ایک فوٹوگرافر نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک فوٹو واک کے دوران اس چائے والے کی تصویر لی تھی، جو راتوں رات سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔اس مقبولیت کے بعد ارشد خان کو دنیا بھر کے میڈیا نے اپنی خبروں کو حصہ بنایا، وہ اپنے دلکش انداز کے باعث کئی مارننگ شوز کا بھی حصہ بنے تاہم ارشد خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے فلموں میں اداکاری کے بارے میں نہیں سوچا، کیوں کہ میرے گھر میں اب تک کسی نے ایسا نہیں کیا، فلموں میں کام کرنا معزز کام نہیں‘۔

مزیدخبریں