افغانستان میں بگرام ائربیس پر دھماکہ، 14 افراد ہلاک،14زخمی

افغانستان میں بگرام ائربیس پر دھماکہ، 14 افراد ہلاک،14زخمی


کابل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے زیر استعمال بگرام ہوائی اڈے پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افرا دہلاک ہوگئے ۔نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب ہوا۔مزید کہا گیا کہ نیٹو کی فورسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور واقعے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو طبی امداد دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
نیٹو نے اپنے بیان میں 14 فراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم متاثرہ افراد کی قومیت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک خود کش حملہ آور نے یہ حملہ کیا ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کے ذرےعے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔بتایا گیا ہے کہ حملے میں کھانا کھانے کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ وہاں ویٹرینز ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔