تحریک انصاف ڈانس اور منفی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی: عابد شیر علی

02:23 PM, 12 Nov, 2016

فیصل آباد : پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف منفی سیاست اور ڈانس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ۔ وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ۔

فیصل آباد میں فیسکو آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 2018ءمیں بھی عوام مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیں گے اور یہ روتے رہ جائیں گے ۔بلاول بھٹوکیلئے2018ءکے انتخابات میں اپنی سیٹ نکالنابھی مشکل ہے تاہم بلاول بھٹو اپنے اداﺅں پر غور کریں ۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے اور مارچ 2018ءتک ملک میں وافر بجلی ہو گی ۔ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں واضح کمی ہوئی ہے اور یہ دورانیہ بہت حد تک کم ہو گیا ہے۔

”تحریک انصاف کلین بولڈ ہو گئی، بلاول پہلے سندھ میں بہترحکومت لائیں پھرہم سے بات کریں“۔لائن لاسز والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے خواجہ آصف کے کیس جیتنے پر کہا کہ ‘خواجہ آصف تو کیس جیت گئے اب تیرا کیا بنے گا کالیا’

ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ خبر لیک انتہائی سنجیدہ نوعیت کامعاملہ ہے۔ پہلی مرتبہ کسی غیرسیاسی شخصیت کو گورنر بنا کر اچھی مثال قائم کی۔ امید ہے سعیدالزماں صدیقی وفاق اورسندھ کے درمیان بہتر کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں