کراچی: گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نے کہاہے کہ کراچی میں امن کی بحالی میری اولین ترجیح ہے جوعوام اور تاجروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ضروری ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کامیابی سے جاری ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
گورنر نے کہاکہ کراچی میں امن کی مکمل بحالی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ صوبائی حکومت سے تعاون کریںگے اور باہمی اتفا ق رائے سے کراچی میں امن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے کوششیں کریں گے۔