کچھ لوگ تعلیمی خود مختاری نہیں چاہتے، بچوں کو پڑھائی جانے والی تاریخ مسخ شدہ ہے: رضا ربانی

کچھ لوگ تعلیمی خود مختاری نہیں چاہتے، بچوں کو پڑھائی جانے والی تاریخ مسخ شدہ ہے: رضا ربانی

کراچی: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ مسخ شدہ ہے۔ نصاب کو رول بیک کرنے کیلئے کئی قوتیں اب بھی کارفرما ہیں۔وہ وقت گیا جب نصاب اسلام آباد سے بنایا جاتا تھا۔ 

نیو نیوز کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ بنگلہ دیش کا قیام ایک تاریخی حقیقت ہے لیکن اسے ایک پیراگرف تک محدود کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر مرکزی کلچر کو نافذ نہیں کر سکتے۔ صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن اپنے آئینی کردار کو سمجھے۔کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ مخصوص ذہن کے لوگوں کو آگے بڑھایا جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سب سے زیادہ مخالفت تعلیم، صحت کے شعبے کیلیے ہوئی ۔پاکستان میں کچھ لوگ آزادانہ سوچ اور خوشحال پاکستان کے منافی ہیں۔ پاکستان میں کچھ لوگ تعلیمی خودمختاری نہیں چاہتے۔

پاکستان کے عوام نے جمہوری اداروں اور آئین کیلیے جدوجہد کی ہے۔ ملک میں پارلیمان موجود ہے اور اپنا کام کررہی ہے۔ ملک میں ایک جمہوری نظام موجود ہے