فیس بک نے بیشترصارفین کو مرا ہوا قرار دے دیا، بانی مارک زکربرگ بھی شامل

فیس بک نے بیشترصارفین کو مرا ہوا قرار دے دیا، بانی مارک زکربرگ بھی شامل


لندن : سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر ایک غیر معمولی بگ نے چند لمحوں کے لیے اس کے بیشتر صارفین کو مرا ہوا قرار دے دیا جن میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بگ نے فیس بک کے متعدد ایسے صارفین کی پروفائلز پر میموریئل بینر پوسٹ کر دیا جو ابھی تک زندہ ہیں۔
اگرچہ فیس بک کی جانب سے اس خرابی سے متعلق پیغام جاری کیا جا چکا تھا تاہم کئی صارفین نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ زندہ ہیں اپنا فیس بک سٹیسٹس اپ ڈیٹ کیا ۔فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک خوفناک خرابی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ ایسا ہوا۔
یہ میموریئل بینر یادگاری پروفائلز کے لیے بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے بڑی تعداد میں لوگوں کی پروفائلز پر ظاہر ہوگیا اور ان میں خود فیس بک کے بانی مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔ان کے صفحے پر پوسٹ کیے گیے بینر کے مطابق ’ہمیں امید ہے کہ مارک زکربرگ سے محبت کرنے والے ان چیزوں میں چین پائیں جنھیں انھوں نے شیئر کیا تھا۔‘اس سارے واقعے سے ٹیکنالوجی رپورٹرز اور فیس بک صارفین کو مزاح کا پہلو بھی مل گیا۔
نیو یارک ٹائم کی کیٹی راجر کا کہنا تھا ’یہ فیس بک کیوں کہہ رہا ہے کہ میں مر گئی ہوں، میں یقیناً مری نہیں ہوں۔ کیا میں مر گئی ہوں، یہ ہفتہ بہت مصروف تھا۔

Facebook Bug Tells Users They Are Dead

http://fortune.com/2016/11/11/facebook-dead/