غازی آباد:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں کپڑے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔اس حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارخانے میں جس وقت آگ لگی اس وقت اس کی پہلی منزل پر 10 مزدور سو رہے تھے۔آگ لگنے کے سبب مزدور باہر نکل نہیں سکے اور دم گھٹنے سے ان کی موت ہو گئی، غازی آباد کے پولیس افسر سلمان تاج نے بتایا کہ فیکٹری کے گراو¿نڈ فلور پر آگ کی زد میں آ کر دیگر تین مزدور جل گئے۔
پولیس کے مطابق انتظامیہ نے ان افراد کو نزدیکی ہسپتال لے جانے کا انتظام کیا لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراد دیا۔فی الحال پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے۔
بھارت، اترپردیش میں کپڑے کے کارخانے میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک
10:34 AM, 12 Nov, 2016