ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بلے بازوں نے مہمان باؤلرز کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ پاکستان کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈبلن میں کھیلے جا رہے ہیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا اور آئرش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
آئرش وکٹ کیپر ٹکر نے 51 رن کی اننگز کھیلی۔قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے آئر لینڈ کیخلاف 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے2 اور محمد عامر، نسیم شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لے سکے۔