ججوں , جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی فرمائش پر اناڑی کو وزیر اعظم بنا کر وژن 2025ء کی کامیابیوں کو چکناچور کردیا: احسن اقبال

08:21 PM, 12 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء میں چند ججوں اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی فرمائش پر اناڑی لیڈر کو دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بناکر وژن 2025ء کی کامیابیوں کو چکنا چور کردیا۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ وژن 2025 کا وہ سفر ہے جو 2018 تک کامیابی سے جاری تھا جسکی گواہی عالمی ادارے بھی دے رہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی عقل پہ پردہ ڈال کر اپنی بیگمات اور بچوں کی فرمائش پہ ایک اناڑی ، ناتجربکار اور انا پسند لیڈر کو دھاندلی کیساتھ مسند اقتدار پہ بیٹھا کر وژن 2025 کے سفر اور کامیابیوں کو چکنا چور کر دیا۔ مگر یہ خواب زندہ ہے اور ہم اس کی تعبیر ضرور حاصل کریں گے انشاءاللہ۔
 

مزیدخبریں