سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا گیا، نفرت اور گالم گلوچ کے بجائے پاکستان کا سوچنا ہوگا: بلاول بھٹو

سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا گیا، نفرت اور گالم گلوچ کے بجائے پاکستان کا سوچنا ہوگا: بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نفرت  اور گالم گلوچ  کی سیاست کے بجائے پاکستان کا سوچنا ہو گا،سیاستدان آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار نہیں،سیاست کو ذاتی دشمنی  میں بدل دیا گیا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ سیاست دان ذاتی مفادا ت کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔سیاست دان ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے  تو مسائل حل نہیں  ہوں گے۔پیپلز پارٹی بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے،نظام درست کرنے کیلئے جو کام کرنا ہوگا ہم تیار ہیں،  ،نفرت کی سیاست کاخاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی جوڈیشل ریفارمز تھیں، ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی بدلنا ہوگا، پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات کا سفر مکمل کرے گی۔ پاکستان میں معاشی بحران ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر دوسرے سے بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے مفاہمت کا پیغام  ایک ایسے سیاست دان کو بھیجا جو اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتا، یہ نفرت کی سیاست ہے۔ الیکشن کے بعد تنقید کرنیوالی جماعتوں نے ہمارے 10 نکاتی منشور کو اپنایا۔

مصنف کے بارے میں