ڈبلن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شاداب خان کی جگہ پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈبلن میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔
آئرلینڈ کی ٹیم پال اسٹرلنگ کی قیادت میں میدان میں اتر ترہی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک اڈائر، اینڈریو بلبیرنی، کرٹس کیمفر، گاریتھ ڈیلانے، جارج ڈاکریل، گراہم ہیوم، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹرکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔