اذلان شاہ کپ کے بعد پاکستان میں ہاکی بحال ہوگی: کپتان عماد بٹ

اذلان شاہ کپ کے بعد پاکستان میں ہاکی بحال ہوگی: کپتان عماد بٹ

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان ہاکی کی بحالی ہو گی۔  نیشن کپ کی تیاری کے لیے 15 تاریخ سے کیمپ جوائن کریں گے۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے بعد لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عماد بٹ نے کہا کہ  انشاء اللہ آہستہ آہستہ تمام چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔ فیڈریشن کا ویژن بہت اچھا ہے انشاء اللہ ہماری ہاکی بہت آگے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  کافی وقت سے ہاکی زوال پذیر تھی، عوام نے شاندار استقبال کیا جس پر خوشی ہے۔  کھلاڑیوں نے بھرپور پرفارم کیا۔ صدر طارق بگٹی کی اذلان شاہ میں ٹیم بھیجنے کے لیے بڑی کاوشیں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں