وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے رابطہ ، کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں: شہباز شریف

وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سے رابطہ ، کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں: شہباز شریف

اسلام آباد :  وزیراعظم شہباز شریف  نے  آزاد کشمیر کی  صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور  وزیراعظم آزاد کشمیرچودھری انوارالحق سے رابطہ کرکے انہیں بھی اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے معاملے کے حل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں پر زور دیتا ہوں مطالبات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کا سہارا لیں، انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعاً برداشت نہیں۔ بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔

شبہاز شریف  نے کہا کہ ڈائیلاگ ،مباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، امید ہے کہ  معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ وزیرا عظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو بھی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں