عمران خان نے انا قربان کردی، سب سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، میرے سامنے جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیشکش نہیں ہوئی: عارف علوی

عمران خان نے انا قربان کردی، سب سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، میرے سامنے جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیشکش نہیں ہوئی: عارف علوی

اسلام آبا د: سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افواہیں ہمیشہ ملک کوغیرمستحکم کرتی ہیں۔ ملک کی بہتری کے لیے بات چیت ہی واحد حل ہے۔ فوج کا ہم ہمیشہ دفاع کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔جنرل باجوہ اور عمران خان کے درمیان مفاہمت کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوا اب بھی کوشش جاری کھوں گا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات ہوئی تھی۔ انھوں نے اپنی انا کو قربان کر دیا ہے، ملک کی بہتری کے لیے جس سے بھی بات کرنا پڑی کریں گے۔عمران خان نے میرے سامنے جنرل باجوہ کو تاحیات آرمی چیف بنانے کی پیش کش نہیں کی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو بات کرنا چاہتا ہوں، بات کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا، میں کوشش نہیں چھوڑ سکتا، خود دارشہری کے طور پر اپنا کردارادا کرتا رہوں گا۔ قوم اس وقت مشکل دوراہے پر کھڑی ہے، قوم کو جوڑے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی.

سابق صدر نے مزید کہا کہ 6 ججز نے جو بات رکھی وہ مناسب ہے، کورٹ کو ہمیشہ اوپن رکھا ہے تاکہ سارے معاملات سب کے سامنے ہوں، عدلیہ آزاد ہو گی تو انصاف ملے گا۔ پاکستان کواس وقت سرمایہ کی ضرورت ہے، سعودی وفد کے دورے سے فائدہ ہو گا۔

مصنف کے بارے میں