لیسکو افسران و ملازمین کے  بارے میں اہم فیصلہ، اثاثوں اور مالی معاملات کی چھان بین  ہوگی

 لیسکو افسران و ملازمین کے  بارے میں اہم فیصلہ، اثاثوں اور مالی معاملات کی چھان بین  ہوگی

لاہور: یسکو   افسران اور ملازمین کے بارے میں اہم فیصلہ کیاگیاہے، اب ان کے اثاثوں اور مالی معاملات کی چھان بین ہوگی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ  لیسکو افسران اور ملازمین کو  اثاثوں اورمالی معاملات کی تفصیل کا پابند کیاجائے گا ۔

لیسکو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے افسران کو پرفارموں پر مانگی گئی معلومات دینے کا پابند کیا جائے گا جب کہ لیبر یونین کے عہدے داروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جائے گی۔

لیسکو افسران کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے اثاثے ہر سال گوشواروں میں دکھائے جاتے ہیں جس نے تحقیقات کرنی ہیں کر لے،کچھ خفیہ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں