معاشی استحکام   کیلئے پرائیویٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا: محمد اورنگزیب

 معاشی استحکام   کیلئے پرائیویٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا: محمد اورنگزیب

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  کاکہنا ہے کہ  معاشی استحکام کےلیے پرائیویٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ  نے کہاکہ عاشی استحکام کےلیے پرائیویٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر پرستی بہترین کام ہوا ہے، ملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں تو پرائیویٹائزیشن کی طرف جانا ہوگا۔ہمیں ملک کے بارے میں بات کرنی چاہیے اس وقت کہاں کھڑے ہیں، بچھلے 9 سے 10 ماہ گزرنے کے بعد ہمارے پاس ایک فیز آگیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج جو تجاویز آئی ہیں میں اس سے متعلق بہت کلیئر ہوں، تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ چلیں گے، جو تاجر بھائی ٹیکس نیٹ کے باہر ہیں وہ خود ٹیکس نیٹ پر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی سہولت دیں گے، ٹیکس نیٹ سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، سہولتیں مہیا کریں گے، مذاکرات کریں گے لیکن ٹریک سے پیچھے نہیں جائیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں خسارہ ایک ملین ڈالر سے کم ہوا ہے، کرنسی اس وقت مستحکم ہے، پہلی بار فارن بائنگ ہوئی ہے۔نگراں حکومت کے دور کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، جو اصلاحات لانی ہیں اس پر تجاویز نوٹ کرلی ہیں۔ ٹیکس، جی ڈی پی اور انرجی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہیں سے تو شروع کرنا ہوگا، اگر شروع نہیں کریں گے تو ختم کیسے کریں گے، پرائیوٹ سیکٹر کے لوگوں کو بھی آن بورڈ لیا ہے۔نجکاری سے متعلق اسحاق ڈار نے بھی میٹنگ چیئر کی ہے، ہم سب لوگ ایک پیج پر ہیں۔ بین الاقوامی ہی نہیں قومی سرمایہ داروں کو بھی آن بورڈ لیں گے۔

مصنف کے بارے میں