بڑھتی مہنگائی کیخلاف آزادکشمیر میں عوام سراپااحتجاج، مظاہرین  کا مظفرآباد کی جانب مارچ ، پولیس کی بھاری نفری اہم شاہراہوں پرتعینات

بڑھتی مہنگائی کیخلاف آزادکشمیر میں عوام سراپااحتجاج، مظاہرین  کا مظفرآباد کی جانب مارچ ، پولیس کی بھاری نفری اہم شاہراہوں پرتعینات

مظفر آباد:بڑھتی مہنگائی کیخلاف آزادکشمیر میں عوام سراپااحتجاج ہے۔ مظاہرین   مظفرآباد کی جانب مارچ کررہے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اہم شاہراہوں پرتعینات ہے۔ مظفرآباد  آزادکشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی سمیت 10 نکاتی  چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے پہیہ جام شٹرڈائون ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری  ہے۔

 پبلک ٹرانسپورٹ ،دکانیں بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں ۔ آزاد کشمیر میں نظام زندگی ٹھپ ہوکررہ گیا ہے۔میرپور، بھمبر  اور کوٹلی سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب عوامی لانگ  مارچ رواں دواں  ہے۔ تمام قافلے حکومت کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کر کے رات پونچھ کی حدود  میں داخل ہوگئے  تھے۔


آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کئی شہروں میں موبائل سروس متاثر ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ میرپورکوٹلی کے اضلاع سے مظفرآباد کی جانب روانہ لانگ مارچ کے شرکا تتہ پانی اور ہجیرہ کے درمیان پہنچ گئے ہیں۔  وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک مرتبہ پھر عوامی ایکش کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے دی ہے تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

مصنف کے بارے میں