روٹی 15 روپے میں فروخت  ہوگی، ایسوسی ایشن نے  پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرادی 

 روٹی 15 روپے میں فروخت  ہوگی، ایسوسی ایشن نے  پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرادی 

لاہور: روٹی 15 روپے میں فروخت  ہوگی، ایسوسی ایشن نے  پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرادی ۔وزیر خوراک سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی، جس میں ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنےکی یقین دہانی کروا د ی ہے۔ 

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ  حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔
وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی تاریخ میں کبھی آٹے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔

مصنف کے بارے میں